- 11 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ہئیر ڈریسر گرفتار
- برطانیہ میں اومیکرون ویریئنٹ کی نئی ذیلی قسم سامنے آگئی
- سندھ ہائیکورٹ کے بجلی کے نظام میں خرابی سے عدالتی امور ٹھپ، جنریٹر سسٹم بھی ناکارہ
- وزیراعظم شہباز شریف نے 31 سرکاری افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی
- سپریم کورٹ کا حکومتی شخصیات کی جانب سے تحقیقات میں مداخلت پرازخودنوٹس
- بلوچستان سے کالعدم تنظیم کی خاتون رکن ساتھی سمیت گرفتار
- وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعلقات بہتر بنانے پر زور
- آرمی چیف نے فوجی جوانوں اور افسران کو اعزازات سے نواز دیا، آئی ایس پی آر
- ریفری کو تھپڑ مارنے والے بھارتی پہلوان پر تاحیات پابندی عائد
- حکومت کے آگے سمندر اور پیچھے عوام کو لے کر میں کھڑا ہوں، عمران خان
- چین میں زمین بوس ہونے والے طیارے کو جان بوجھ کر گرایا گیا تھا، انکوائری رپورٹ
- لاہور قلندرز نے دس نوجوانوں کا انتخاب کرلیا، ناموں کا اعلان کپتان شاہین آفریدی کریں گے
- خبردار! یہ 7 ایپلی کیشنز آپ کا فیس بک پاسورڈ چرا سکتی ہیں
- پاکستانی معیشت کی بحالی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے، امریکا
- دوسری شادی کی خواہش پر شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو عمر قید کی سزا
- پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان 30 مئی تک عارضی جنگ بندی پر اتفاق
- دعا زہرہ کے نکاح خوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا
- کھانا کھلنے میں تاخیر پر شادی ہال میدان جنگ بن گیا
- جامعہ کراچی میں غیر ملکی وفود کیلئے سیکیورٹی بڑا خطرہ قرار، بین الاقوامی کانفرنس منسوخ
- خیبرپختون خوا میں کم آمدنی والے گھرانوں کو مفت راشن کیلئے فوڈ کارڈ کا اجراء
ویکسین لگواؤ کرکٹ میچ دیکھنے آؤ، پالیسی جاری

نیشنل اسٹیڈیم میں گنجائش کے مطابق100 فیصد تماشائیوں کوآنے کی اجازت۔ فوٹو: فائل
کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا جب کہ صرف کورونا ویکسین یافتہ افراد ہی اسٹیڈیم آ سکیں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں گنجائش کے مطابق100 فیصد تماشائیوں کوآنے کی اجازت ہوگی، 13 سے 22 دسمبر تک 3 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز ہوں گے، ٹی ٹوئنٹی ٹکٹوں کی قیمت 250 سے 2 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
جنرل انکلوژرز میں نشستوں انتخاب عالم، اقبال قاسم، محمد برادران، نسیم الغنی اور وسیم باری کی قیمت 250 روپے ہے،فرسٹ کلاس انکلوژرز میں آصف اقبال، ماجد خان، قائد، وقار حسن اور ظہیر عباس کے ٹکٹ 500 روپے میں ملیں گے۔
پریمیئم انکلوژرز میں عمران خان اور وسیم اکرم کی قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے، وی آئی پی انکلوژرز میں فضل محمود، حنیف محمد اور جاوید میانداد کے ٹکٹ 2 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔
ٹکٹ آن لائن www.bookme.pk، بذریعہ ٹیلی فون یا باکس آفس اور ایم اینڈ پی آؤٹ لیٹس سے خریدے جا سکتے ہیں، میچز کے دوران نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی گائیڈ لائن پر عمل ہوگا،12 سال سے زائد عمر کے شائقین کو مکمل طور پر ویکسین شدہ ہونا ضروری ہے،12 سال سے کم عمر بچے مبرا ہیں،اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ٹکٹ، قومی شناختی کارڈ اور نادرا سے جاری کردہ امیونائزیشن سرٹیفکیٹ درکار ہوگا،18، 20 اور 22 دسمبر کو ون ڈے انٹرنیشنل شیڈول ہیں۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل ان میچز میں جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی شرح 100 روپے ہے، فرسٹ کلاس انکلوژر کا ٹکٹ 250 روپے کا ہوگا، پریمیئم میں 500 اور وی آئی پی انکلوژر کا ٹکٹ ایک ہزار میں دستیاب ہوگا،شائقین کو کوویڈ19 پروٹوکول پرعمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے،اسٹینڈ میں فیس ماسک پہننے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔