بلیک لسٹ شامی تنظیموں کو ٹریننگ دینے میں امریکا خود سرگرم

ویب ڈیسک  اتوار 5 دسمبر 2021
کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹ (وائی پی جی) ملیشیا کے جنگجو

کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹ (وائی پی جی) ملیشیا کے جنگجو

جس امریکی حکومت نے شامی باغی افواج کو دہشگرد قرار دیا ہوا ہے وہی انہیں تربیت دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترک سرکاری خبررساں ادارے اناڈولو ایجنسی کے مطابق 70 امریکی سپیشل فورسز کو 28 نومبر کو شامی کے شہر حسکہ اتارگیا تاکہ وہ بلیک لسٹ تنظیموں YPG/PKK کے اراکین کو ہتھیار اور تربیت فراہم کرسکیں۔

انادولو ایجنسی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی رمیلان قصبے میں پہنچے جہاں امریکی ایئربیس واقع ہے اور یکم دسمبر کو سینکڑوں YPG/PKK دہشت گردوں کو تربیت دینا شروع کی۔

 

دہشت گردوں کو ہلکے، درمیانے اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں چھاپوں اور دراندازی کے طریقے استعمال کرنے کی تربیت دی جارہی ہے۔

انادولو ایجنسی کے ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کچھ دہشت گردوں کو حسکہ کے ضلع ال شدادی اور دیر الزور میں عمر آئل فیلڈ میں بھیجا جائے گا جبکہ باقی دہشت گرد رمیلان میں ہی رہیں گے۔

YPG پی کے کے کی شامی شاخ ہے جسے امریکہ، یورپی یونین اور ترکی نے دہشت گرد قرار دیا ہوا ہے۔ تاہم امریکہ اور فرانس نے اس سے قبل حسکہ اور دیر الزور کے علاقوں میں YPG/PKK کے دہشت گردوں کو فوجی تربیت کے ذریعے ان کی حمایت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔