- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
کیرون پولارڈ بھی دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے
کراچی: ویسٹ انڈین کپتان کیرون پولارڈ بھی دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے جب کہ ہیمسٹرنگ انجری ان کے جہاز پر سوار ہونے کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔
ویسٹ انڈیز کے سفید بال کے کپتان کیرون پولارڈ انجری کے سبب دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں، وہ ابھی تک ہیمسٹرنگ تکلیف سے نجات حاصل نہیں کرپائے ہیں، وہ گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران اس انجری کا شکار ہوئے تھے۔
ان کی غیر موجودگی میں پاکستان سے ٹی 20 میچز کی سیریز میں ٹیم کی قیادت نکولس پوران سنبھالیں گے جبکہ ون ڈے سیریز میں ٹیم کی باگ ڈور شائی ہوپ کے ہاتھوں میں ہوگی، ایک روزہ اسکواڈ میں ان کی جگہ تجربہ کار امیدوار ڈیوون تھامس کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹی 20 دستے میں پولارڈ کی جگہ رومان پاول کو مل گئی ہے۔
پولارڈ اب ٹرینیڈاڈ میں ری ہیبلی ٹیشن کی مدت گزاریں گے، جس کے بعد ان کی آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلیے فٹنس چیک کی جائے گی اور اس کے بعد ان کی سلیکشن کیلیے دستیابی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3 ٹی 20 اور اتنے ہی ون ڈے میچز کیلیے پاکستان کا سفر کرے گی۔ یہ میچز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز کا ون ڈے اسکواڈ کپتان شائی ہوپ، نکولس پوران، ڈیرن براوو، شمارا بروکس، روسٹن چیس، جسٹن گریویس، عقیل حسین، الزاری جوزف، گوڈاکیش موٹائی، اینڈرسن فلپ، ریمون رائیفر، روماریو شیفرڈ، اوڈین اسمتھ، ڈیوون تھامس اور ہیڈن والش جونیئر موجود ہیں۔
ون ڈے اسکواڈ کپتان نکولس پوران، شائی ہوپ، ڈیرن براوو، روسٹن چیس، شیلڈن کوٹریل، ڈومنک ڈارکیس، عقیل حسین، برینڈن کنگ، کائیکل میئرز، گوڈاکیش موٹائی، روممان پاوول، روماریو شیفرڈ، اوڈین اسمتھ، اوشین تھامس اور ہیڈن والش جونیئر پر مشتمل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔