ٹی 20 ورلڈ کپ؛ ہمارے لیے سب سے بدترین رہا، سارو گنگولی

اسپورٹس ڈیسک  پير 6 دسمبر 2021
سابق کپتان نے تسلیم کیا کہ جس انداز میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ ک میں ہماری ٹیم کھیلی وہ تھوڑا مایوس کن رہا۔ فوٹو : فائل

سابق کپتان نے تسلیم کیا کہ جس انداز میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ ک میں ہماری ٹیم کھیلی وہ تھوڑا مایوس کن رہا۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف سارو گنگولی نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ملکی ٹیم کی پرفارمنس پر کہا کہ میرے خیال میں یہ ہمارے لیے سب سے بدترین رہا ہے۔

بھارت کو ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ سے ابتدائی دو میچزمیں ناکامی کا سامنا رہا تھا پھر اگرچہ انھوں نے افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کیخلاف فتوحات سمیٹی لیکن ان کی فائنل فور میں رسائی ممکن نہیں رہی تھی۔

سابق کپتان نے تسلیم کیا کہ جس انداز میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ ک میں ہماری ٹیم کھیلی وہ تھوڑا مایوس کن رہا، میں اسے گزشتہ چار سے پانچ برسوں کی خراب ترین پرفارمنس خیال کرتا ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔