کوہلی کا صفر پر آؤٹ، شائقین نے سوشل میڈیا پر عدالت لگادی

اسپورٹس ڈیسک  پير 6 دسمبر 2021
5596 افراد نے بھارت میں امپائرنگ کے معیار کو خراب گردانا جبکہ 3177 افراد نے مثبت رائے کااظہار کیا۔ فوٹو: فائل

5596 افراد نے بھارت میں امپائرنگ کے معیار کو خراب گردانا جبکہ 3177 افراد نے مثبت رائے کااظہار کیا۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: نیوزی لینڈ سے جاری ممبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویرات کوہلی کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دیا گیا تھا جو کہ خاصا متنازع رہا تھا۔

بھارتی میڈیا نے اپنے طور پر قارئین اور شائقین سے سروے کرایا، جس کے مطابق اکثریت نے کوہلی کو ناٹ آؤٹ قرار دیا ہے، سروے میں مختلف سوالات رکھے گئے تھے۔

کوہلی کے آؤٹ سے متعلق سوال پر 6686 افراد نے ان کے حق میں رائے دی جبکہ 2088 کا کہناتھا کہ بھارتی کپتان اس موقع پر ” آؤٹ ” تھے، 5596 افراد نے بھارت میں امپائرنگ کے معیار کو خراب گردانا جبکہ 3177 افراد نے مثبت رائے کااظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔