پاکستان اور بھارت نے سفارتی ویزے جاری کر دیے

خالد محمود  پير 6 دسمبر 2021
اکتوبر تک دی گئی درخواستوں پر ویزے جاری ہوئے، تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہو گا، ذرائع
۔ فوٹو:فائل

اکتوبر تک دی گئی درخواستوں پر ویزے جاری ہوئے، تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہو گا، ذرائع ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید تناؤ کے باوجود ایک بار پھر سرکاری ویزوں کا اجرا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے سفارتکاروں اور اہلکاروں کو ویزے جاری کر دیے، 5 اگست 2019 ء کے بعد دوسری بار سرکاری ویزے جاری کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر تک دی گئی ویزا درخواستوں پر ویزے جاری کئے گئے،بھارت نے 20 پاکستانی سفارت کاروں اور اہلکاروں ویزے جاری کیے جبکہ پاکستان نے 6 بھارتی سفارت کاروں اور اہلکاروں کو ویزے دیئے،ویزوں کے اجرا کے بعد ایک دوسرے کے ملک میں تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔