منی لانڈرنگ کیس؛ سلمان خان بھی جیکلین سے دامن چھڑانے لگے

ویب ڈیسک  پير 6 دسمبر 2021
جیکلین فرنانڈیز کو گزشتہ روز بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا

جیکلین فرنانڈیز کو گزشتہ روز بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین کا نام آنے کے بعد اداکارہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز ایک نئی مشکل میں گرفتار ہوگئیں، گزشتہ روز کروڑوں روپے کی منی لانڈنگ کیس میں ملوث سکیش چندرا شیکھر سے جیکلین کے قریبی تعلقات کا انکشاف ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جیکلین نے سکیش چندرا سے کروڑوں روپے کے تحائف لے رکھے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جیکلین کی گرفتاری کا امکان، بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

گزشتہ روز ہی بالی ووڈ اداکارہ کو ممبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، جیکلین کو دبئی میں ایک شو میں شرکت کے لیے جانا تھا امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جیکلین اور نورا کا جیل میں بند مجرم سے کروڑوں کے تحائف لینے کا انکشاف

بالی ووڈ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے قریبی دوست سلمان خان نے بھی جیکلین کا نام منی لانڈرنگ کیس میں آنے کے بعد کنارہ کشی اختیار کرلی ہے، رپورٹس کے مطابق دبنگ خان ریاض میں ہونے والے دبنگ کانسرٹ کے لیے اب جیکلین کی جگہ کسی اور چہرے کی تلاش میں ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔