سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن کا بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 6 دسمبر 2021
سی این جی سیکٹر کو گیس معطلی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوا، سوئی سدرن

سی این جی سیکٹر کو گیس معطلی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوا، سوئی سدرن

 اسلام آباد: سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن نے بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں گیس بحران شدت اختیار کرنے لگا ہے، اور سوئی سدرن کے بعد سوئی ناردرن نے بھی سی این جی سیکٹر کیلئے گیس بندش کا فیصلہ کرلیا ہے، اور کہا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی آج شام 4 بجے بند کردی جائے گی۔

سوئی نادرن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو گیس معطلی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہوا، منظور کردہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے مطابق کیا گیا ہے، فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔