- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
پاکستان میں کم آمدنی والے طبقے کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، چینی قونصل جنرل
کراچی: چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا کہ پاکستان میں کم آمدنی کے حامل طبقے کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔
کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لی بیجیان نے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا اہم جز ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور تاجروں کے درمیان تعلقات اس سے کہیں زیادہ گہرے ہیں، پاکستان میں کم آمدنی کے حامل طبقے کے حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے لیکن کوشش ہے کہ کسی طرح پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالیں۔
چینی قونصل جنرل نے کہا کہ سی پیک کے بیشتر منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، گوادر کی خطہ میں اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، ایئر پورٹ، ٹریننگ سینٹر، گوادر پورٹ سمیت متعدد منصوبوں میں چین نے سرمایہ کاری کی ہے، خوشی ہے کہ سی پیک کے باعث پاکستان میں بجلی کے بحران کا خاتمہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر ایئر پورٹ کا ترقیاتی کام 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے، امید ہے کہ 2023 تک گوادر ایئر پورٹ آپریشن کا آغاز کر دیگا، گوادر میں اسپتال بھی تعمیر کیا جارہا ہے، توقع ہے کہ اسپتال بھی آئندہ سال سے کام شروع کردے گا۔
لی بیجیان نے کہا کہ پاکستانی صنعتکاروں، سرمایہ کاروں کیلئے چین میں تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، چین میں 50 کروڑ کی آبادی مڈل کلاس ہے جو پاکستان کیلئے بڑی مارکیٹ ثابت ہوسکتے ہیں، پاکستان چین کو پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات کر سکتا ہے جبکہ چین میں چاول، مچھلی سمیت سمندری خوراک کی بڑی مارکیٹ موجود ہے جس سے پاکستان کے ایکسپورٹرز بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی اور الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں تعاون مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت میں پاکستان کے برآمدی حجم کو بڑھانے کیلئے کاٹی کے اشتراک سے حکمت عملی مرتب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کے صنعتکار دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھائیں۔ قبل ازیں کاٹی کے صدر سلمان اسلم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔