- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
فرانسیسی شخص کے گھرسے 100 بلیوں، گلہریوں اور چوہوں کی باقیات برآمد
پیرس: فرانس میں ایک عمر رسیدہ شخص کے گھر سے 100 بلیوں کی مسخ شدہ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ گلہریوں اور چوہوں کی باقیات بھی ملی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر نائیس میں 81 سالہ شخص بیماری کے باعث اسپتال میں داخل ہوا تو بھتیجی نے گھر میں جانوروں کی باقیات کی موجودگی سے پولیس کو آگاہ کیا۔
پولیس اور جانوروں کے تحفظ کی تنظیم نے مذکورہ گھر پر چھاپہ مارا تو 100 بلیوں مردہ حالت میں پایا جو زیادہ تر پلاسٹک اور لکڑی کے ڈبوں میں موجود تھیں جب کہ ایک بلی کی باقیات صوفے پر پڑی تھی جسے دیگر بلیوں نے چیر پھاڑ کر کھایا تھا۔
ریٹائرڈ زندگی گزارنے والے اس تنہا شخص کے گھر سے گلہریوں اور چوہوں کی باقیات بھی ملی ہیں۔ جانوروں کے تحفظ کی تنظیم کے رہنما کا کہنا ہے کہ بلیوں کو موت کے بعد لکڑی اور پلاسٹک کے ڈبوں میں رکھا گیا تھا۔
دو ڈبوں سے زندہ حالت میں بلیوں کو بحفاظت نکالا گیا جب ایک کتے کا جبڑا بھی ملا ہے۔ گھر میں 20 سے زائد غذائی قلت کی شکار بلیاں بھی لاغر حالت میں موجود تھیں جنھیں جانوروں کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
جانوروں کے تحفظ کی تنظیم کے صدر فلیپ کے مطابق عمر رسیدہ شخص ذہنی بیماری ’’نوح سنڈروم‘‘ نامی ذہنی بیماری کا شکار ہیں جس میں مریض کو بڑی تعداد میں جانور جمع کرنے کی عادت تو ہوتی ہے لیکن جانوروں کی بنیادی ضروریات کا خیال تک رکھنے کا احساس نہیں ہوتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔