سام سنگ کا کراچی میں ٹی وی سیٹ بنانے کا پلانٹ آپریشنل ہوگیا

ویب ڈیسک  پير 6 دسمبر 2021
ابتدائی طور پر اس پلانٹ میں 50 ہزار ٹی وی بنائیں گے تاہم اگلے دو برس میں پیداوار ایک لاکھ تک ہوجائے گی، رزاق داؤد (فوٹو : فائل)

ابتدائی طور پر اس پلانٹ میں 50 ہزار ٹی وی بنائیں گے تاہم اگلے دو برس میں پیداوار ایک لاکھ تک ہوجائے گی، رزاق داؤد (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: معروف ٹیکنالوجی فرم سام سنگ نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ مل کر ملک میں ٹی وی سیٹ بنانے کا آغاز کردیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا ہے کہ سام سنگ کمپنی نے پاکستانی فرم آر اینڈ آر کے ساتھ مل کر کراچی میں ٹی وی سیٹس بنانے کا پلانٹ لگادیا ہے، ابتدائی طور پر اس پلانٹ میں 50 ہزار ٹی وی سیٹ بنائے جائیں گے تاہم اگلے دو برس میں کمپنی ٹی وی سیٹس کی پیداوار کو ایک لاکھ تک لے جائے گی، یہ وزارت تجارت کی میک-ان پاکستان پالیسی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام پاکستانی کمپنیوں کو نمایاں عالمی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرنی چاہیے۔ عبدالرزاق داؤد نے پہلے ٹی وی لائن اپ پلانٹ کے آپریشنل ہونے پر سام سنگ الیکٹرونکس کمپنی کو مبارک باد بھی پیش کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔