- ناقابل شکست رہنے والے گاما پہلوان کی سالگرہ؛ گوگل ڈوڈل کا خراج تحسین
- ایران کا پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر کنٹرول کیلئے خصوصی فائر فائٹنگ طیارہ بھیجنے کا فیصلہ
- اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مہم میں عمران خان ٹرمپ کے ساتھ تھا، فضل الرحمان
- اسرائیل کا دمشق پر راکٹ حملہ، 3 فوجی اہلکار جاں بحق
- وزیراعظم کا جنگلات میں لگی آگ پر کنٹرول کیلئے وفاقی وصوبائی اداروں کو فوری اقدامات کا حکم
- کراچی میں موسم ابرآلود اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان
- گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنیں’غیرت کے نام‘ پر قتل
- شیریں مزاری پر جب مقدمہ بنایا گیا تو وہ چھ سال کی تھیں، فواد چوہدری
- وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- موسمیاتی تبدیلی انسان کو بھرپور نیند سے محروم کر دے گی، تحقیق
- کوئٹہ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے وفاق کی امدادی کارروائیاں
- شیریں مزاری پر مقدمہ عثمان بزدارکی حکومت میں درج کیا گیا، مریم نواز
- رشید دوستم سمیت 40 جلا وطن افغان رہنماؤں کا قومی مزاحمت کونسل بنانے کا فیصلہ
- وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات
- سونے کے نرخ میں ایک بار پھراضافہ
- وزیراعلیٰ پنجاب کا شیریں مزاری کی رہائی کا حکم
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں فلسطینی نوجوان شہید، ایک شدید زخمی
- انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر وزیراعظم اور پی ٹی آئی کو نوٹس جاری
- تحریک انصاف کا شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
بلدیاتی اسپتال پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا اعلان

پی ایم ڈی سی کو سندھ کے میڈیکل کالجوں سے متعلق خط لکھاتھا لیکن ان کی طرف سے جواب دیا گیا ہے کہ ہم 65فیصدمارکس سے نمبرکم نہیں کرسکتے،ڈاکٹر عذرا پیچوہو ۔ فوٹو: فائل
کراچی: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہونے کہا ہے کہ کے ایم سی سے ملنے والے اسپتال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائیں گے۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہونے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سندھ میں مثالی ہے یہ کسی اورصوبے میں نہیں ان کا کہنا تھاکہ میں نے پی ایم ڈی سی کو سندھ کے میڈیکل کالجوں سے متعلق خط لکھاتھا لیکن ان کی طرف سے جواب دیا گیا ہے کہ ہم 65 فیصدمارکس سے نمبرکم نہیں کرسکتے۔
پیر کو سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہاکہ ہم محکمہ صحت میں 33 منصوبے مکمل کرنے جارہے ہیں، این آئی سی وی ڈی، فاطمید سمیت بہت سے ادارے ہیں جن کوگرانٹ دیتے ہیں،چائلڈ لائف فاؤنڈیشن اورپی پی ایچ آئی سے ماں اوربچے کی صحت کے پروگرام کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے معاہدہ کیاہے،ہم چاہتے ہیں کہ ماں اوربچے کے صحت کے پروگرام کوبیسک ہیلتھ یونٹس میں زیادہ توجہ دیں۔
انھوں نے کہاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سندھ میں مثالی ہے یہ کسی اورصوبے میں نہیں ہے، ماں اوربچے کے پروگرام پرتوجہ دینے سے اموات میں کمی آئی ہے یہ پروگرام گورنمنٹ ڈسپینسریزتھرمیں پائلٹ پروجیکٹ کے طورپرشروع کرارہے ہیں،کمیونٹی مڈوائف کے ذریعے بھی سہولت دی جارہی ہیں، ایمبولینس سروس بھی دی جائے گی،ماں اوربچے کی صحت اہم ہے۔
ڈاکٹر عذرا نے کہاکہ ڈاؤیونیورسٹی اسپتال میں ہم نے سہولتیں بڑھائی ہیں،لور بون میرولیورٹرانسپلانٹ نشے کے عادی افراد کاسینٹر،گامانائیف سینٹرسمیت اہم اقدامات کیے گئے ہیں،گمزمیں بھی جدید طریقہ علاج کی تمام سہولیات دی ہیں جس سے پوراملک مستفید ہورہا ہے،پروٹون تھراپی یونٹ بھی گمزمیں دیاہے، ریفارمز سپورٹ یونٹ بنانے جارہے ہیں۔صحت مند زندگی کے لیے اوراپنے آپ کوبیماریوں سے بچاؤکے لیے آگاہی دیں گے،ٹیلی ہیلتھ یونٹ بھی بنائے جارہے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ سندھ میں علاجمفت ہے اوپی ڈی انشورنس میں نہیں ہے،بلڈ پریشرذیابیطس کے لیے زندگی بھردوائی کھانی پڑتی ہے یہ کوربھی نہیں ہے،دوسرے صوبوں میں گورنمنٹ اسپتالوں کی صورتحال خراب ہورہی ہے،انشورنس کے پیسے پرائیویٹ اسپتالوں کوملیں گے، ہم چاہتے ہیں معیاری علاج سب کے لیے ہو۔
صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے پی ایم ڈی کیٹ کوخط لکھا تھا جس میں میرٹ پچاس فیصد کرنے کی سفارش کی گئی تھی لیکن ان کا کہنا جواب آیا ہے کہ ہم 65فیصدمارکس سے کم نہیں کرسکتے،میڈیکل یونیورسٹیزکے معیارکوبہتربناناچاہیے لیکن معیارکے نام پرآؤٹ مضامین سے یہ مختلف ٹیسٹ لے رہے ہیں پی ایم سی ایکٹ میں جوتبدیلیاں لائی گئی ہیں وہ ناگوارہیں آنے والی جوبھی حکومت ہوگی اس ایکٹ کی نفی کرے گی۔
انھوں نے کہاکہ کے ایم سی سے محکمہ صحت سندھ کو ملنے والے اسپتال پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پرچلائیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ عوام کوبہترصحت کی سہولت دیں، نجی انتظامیہ اسپتال چلائے گی محکمہ صحت صرف مانیٹرنگ کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔