لاہور میں ڈرائیور ٹرین کھڑی کر کے دہی لینے چلا گیا

ویب ڈیسک  منگل 7 دسمبر 2021
اس طرح کے واقعات مستقبل میں بھی برداشت نہیں کیے جائیں گے، وزیر ریلوے - فوٹو:فائل

اس طرح کے واقعات مستقبل میں بھی برداشت نہیں کیے جائیں گے، وزیر ریلوے - فوٹو:فائل

 لاہور: ٹرین کھڑی کر کے دہی لینے جانے والے ڈرائیور کو وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے معطل کر دیا۔

کاہنہ کاچھا ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن نمبر 5217 کا اسسٹنٹ ڈرائیور ٹرین روک کر دہی لینے کے لیے بازار چلا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے وائرل ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹرین ڈرائیور رانا محمد شہزاد اور افتخار حسین اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ اس طرح کے واقعات مستقبل میں بھی برداشت نہیں کیے جائیں گے، اگر آئندہ بھی کوئی ایسا واقعہ پیش آیا تو اس کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا، پاکستان ریلوے قومی امانت ہے، اس کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔