اب کاغذ پرحقیقی پیانو چھاپ دیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 7 دسمبر 2021
امریکی کمپنی نے باقاعدہ کام کرنے والا کاغذی پیانو تیار کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

امریکی کمپنی نے باقاعدہ کام کرنے والا کاغذی پیانو تیار کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

 نیویارک: ایک کمپنی نے عام کاغذ پر پیانو کی کلیدیں (کیز) چھاپی ہیں جنہیں چھونے سے موسیقی بلند ہوتی ہے۔ اسے این ایف سی ٹیکنالوجی کی بدولت تیار کیا گیا ہے۔

این ایف سی ٹیکنالوجی سے ہم ڈیٹا شیئرنگ، کانٹیکٹ لینس ادائیگیاں اور دیگر امور انجام دیتے ہیں۔ اب پریلونک کمپنی نے ایک عام کاغذ پر پیانو کی چند کیز چھاپی ہیں جنہیں چھونے سے آواز پیانو کی آواز آتی ہے۔ 2007 میں قائم کردہ یہ کمپنی کاغذ پر بیٹریاں، ڈسپلے، سینسر اور دیگر برقی سرکٹ سازی کے لیے عالمی شہرت رکھتی ہے۔

سب سے پہلے انہوں نے انٹرایکٹو پیپر بنایا ہے جس میں این ایف سی اور سرکٹ پرنٹنگ کی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت ہلکے پھلکے کاغذی الیکٹرانکس کی ایک بالکل جدید قسم ہمارے سامنے ہے جس کے استعمالات بھی لامحدود ہیں۔

پہلے ایک لیزر پرنٹر سے کاغذ پر سادہ کی بورڈ چھاپا گیا۔ اس کے بعد کاغذ شیٹ کی پشت پر موصل (کنڈکٹر) کاربن کاڑھا گیا۔ ایک اور شیٹ لے کر اس پر سرکٹ چھاپا گیا۔ اب کی بورڈ کے نیچے ایک بہت ہی چھوٹی این ایف سی چپ نصب کی گئی ہے۔

اب چپ والی شیٹ کو سرکٹ والے کاغذ کے اوپر رکھدیا گیا تاکہ اوپر والی شیٹ انٹرفیس بن جائے۔ میوزک کے لیے اسمارٹ فون پر ایک ایپ بنائی گئی اور کی بورڈ کی بائیں جانب این ایف سی چپ کے اوپر رکھا گیا۔ کاغذی پیانو کو بجلی دی گئ جو فون اینٹینا سے ہوتی ہوئی پہنچ رہی تھی۔

اب جب بھی پیانو کے 8 بٹنوں میں سے ایک دبایا گیا اور اسپیکر سے آواز آنے لگی۔ اب اس اہم ایجاد کو گیم، تعلیم، اور اشتہارات میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔