- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
لوکل گورنمٹ ایکٹ پر اعتراضات دور کرنے کیلیے سندھ اسمبلی کا اجلاس 10 دسمبر کو طلب
کراچی: سندھ کابینہ کا اجلاس 9 دسمبر جمعرات اورسندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ 10 دسمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 پرگورنرسندھ کے اعتراضات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں دور کرکے بل کی دوبارہ توثیق کا امکان ہے۔
سندھ کابینہ کا اجلاس جمعرات 9 دسمبرکو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوگا جس میں امن وامان کی صورتحال کے علاوہ سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور پرغورکیا جائے گا۔
جمعہ 10 دسمبر کو ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2021 پیش کرکے اسے دوبارہ منظورکیا جائے گا۔ اجلاس بعد نمازجمعہ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کو آئین کے آرٹیکل (a)140 کی روح کے خلاف قراردیتے ہوئے 10 اعتراضات کےساتھ بلدیاتی قانون کا مسودہ سندھ اسمبلی کو واپس بھیج دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔