عدلیہ میں کرپشن کا تاثر چیف جسٹس کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  بدھ 8 دسمبر 2021
پولیس کی تنخواہیں بھی ریجن میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں:فوٹو:فائل

پولیس کی تنخواہیں بھی ریجن میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس اور عدلیہ میں کرپشن کا تاثر سب سے بڑھ کر ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی نئی سروے رپورٹ کے مطابق پولیس اور عدلیہ کے بارے میں کرپشن کا تاثر سب سے بڑھ کر ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا چیف جسٹس پاکستان اور سینئر جج صاحبان کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہونا چاہئیےخصوصاً جب عدلیہ کی تنخواہیں اس ریجن میں سب سے زیادہ پاکستان میں ہیں ۔ یہی معاملہ پولیس کا بھی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔