بھارت کا زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل کا تجربہ

ویب ڈیسک  بدھ 8 دسمبر 2021
میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ میں کیا گیا:فوٹو:فائل

میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ میں کیا گیا:فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارت نے زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  کم فاصلے تک زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل کا تجربہ اوڑیسہ کے ساحل پر چندی پور کی ٹیسٹ رینج میں کیا گیا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل عمودی سمت میں ہدف کا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  اس میزائل کا پہلا تجربہ فروری 2021میں کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔