نسلہ ٹاورپرجرمانہ کرکے ریگولرائزکیا جاسکتا ہے،مراد علی شاہ

ویب ڈیسک  بدھ 8 دسمبر 2021
ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ:فوٹو:فائل

ہم عدالتی حکم کے پابند ہیں،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور پرجرمانہ کرکے ریگولرائز کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور میں بے ضابطگی ہوئی تو اس پرجرمانہ کرکے ریگولرائز ہوسکتا ہے۔ اسلام آباد کی ایک بلڈنگ کے جرمانے کی قیمت شاید نسلہ ٹاور کی قیمت سے زیادہ ہے۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کمیشن بنانے جارہے ہیں جو نشاہندہی کرے گا جس کے حکم پر غیر قانونی تعمیرات ہوئی۔ غیر قانونی تعمیرات  سے متعلق کیسز 30،25سال پرانے ہیں لیکن سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کریں گے۔

اسلام آباد کی ایک بلڈنگ کو ریگولرائز کیا گیا۔ بنی گالہ ریگولرائز ہو یا نسلہ ٹاور کوگرانے کا حکم ہے ہم عدالت کے حکم کے پابند ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ حکومت کوٹف ٹائم دینے کا وقت آگیا ہے۔حکومت کو قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں ٹف ٹائم دیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔