اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ کیس میں حکومت نے ایک بار پھر مہلت مانگ لی

ویب ڈیسک  بدھ 8 دسمبر 2021
انفارمیشن کمیشن نے وزیراعظم کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شہری کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا . فوٹو :  فائل

انفارمیشن کمیشن نے وزیراعظم کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شہری کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا . فوٹو : فائل

 اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں حکومت نے ایک بار پھر عدالت سے مہلت مانگ لی۔

اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں اہم کیس کی سماعت کے باعث التواء کی استدعا کی جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس؛ بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو میوزیم میں رکھنا چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ

یاد رہے کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے، انفارمیشن کمیشن نے وزیراعظم کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات شہری کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔