پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 8 دسمبر 2021
ابتدائی طور پر خاتون کے طلاق کے معاملے کا تنازعہ لگتا ہے، پولیس حکام :فوٹو:فائل

ابتدائی طور پر خاتون کے طلاق کے معاملے کا تنازعہ لگتا ہے، پولیس حکام :فوٹو:فائل

پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے شیروجھنگی کی رہائشی خاتون جاں بحق ہوگئی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشور کے  جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شیروجھنگی کی رہائشی خاتون پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر خاتون کے طلاق کے معاملے کا تنازعہ لگتا ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔