اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز اسکینڈل؛ اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور

محمد ہارون / ویب ڈیسک  بدھ 8 دسمبر 2021
 اداکارہ خوشبو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت دائر کی  تھی فوٹوفائل

اداکارہ خوشبو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت دائر کی تھی فوٹوفائل

لاہور: عدالت نے اسٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے کیس میں اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

سیشن عدالت نے تھیٹر میں اسٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے کے اسکینڈل کے کیس کی سماعت میں اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کرلی۔

اداکارہ خوشبو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت دائر کی تھی۔ درخواست میں اداکارہ کا موقف تھا کہ ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں اس لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج رائے یسین شاہین نے ملزمہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ نے اسٹیج اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیوز بنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت نے تھیٹر ڈائریکٹر اجمل، سمیع اللہ اور عمران اختر کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔