ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویب ڈیسک  بدھ 8 دسمبر 2021
قرض اور گرانٹ کی رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام کیلئے خرچ کی جائے گی، اے ڈی بی اعلامیہ

قرض اور گرانٹ کی رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام کیلئے خرچ کی جائے گی، اے ڈی بی اعلامیہ

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشین ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے جب کہ 30 لاکھ ڈالر گرانٹ کی بھی منظوری دے گئی ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق قرض اور گرانٹ کی رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام کیلئے خرچ کی جائے گی، تعلیم سب کیلئے فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی اے ڈی بی کے ذریعے 24 ملین گرانٹ خرچ کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔