ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

قرض اور گرانٹ کی رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام کیلئے خرچ کی جائے گی، اے ڈی بی اعلامیہ


ویب ڈیسک December 08, 2021
قرض اور گرانٹ کی رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام کیلئے خرچ کی جائے گی، اے ڈی بی اعلامیہ

FAISALABAD: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشین ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے جب کہ 30 لاکھ ڈالر گرانٹ کی بھی منظوری دے گئی ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق قرض اور گرانٹ کی رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام کیلئے خرچ کی جائے گی، تعلیم سب کیلئے فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی اے ڈی بی کے ذریعے 24 ملین گرانٹ خرچ کی جائے گی۔