آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی وفد کی نیشنل اسٹیڈیم آمد

ویب ڈیسک / اسٹاف رپورٹر  بدھ 8 دسمبر 2021
سیکیورٹی وفد نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کے علاوہ سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا،ذرائع۔ فوٹو:فائل

سیکیورٹی وفد نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کے علاوہ سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا،ذرائع۔ فوٹو:فائل

کراچی: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل  آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا،  سیکیورٹی وفد نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کے علاوہ سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا، اور پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا، جس پر آسٹریلوی سیکیورٹی ماہرین نے اظہارِ اطمینان کیا اور تجاویز بھی پیش کیں۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی وفد نے لاجسٹک، کورونا پروٹوکولز کے معاملات کی جانچ کی، اور وکٹ کا بھی معائنہ کیا۔ جب کہ مقامی انتظامیہ اور پی سی بی حکام نے وفد کو تفصیلی بریفننگ دی اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔