اوکاڑہ میں ٹرالر بے قابو ہو کر دکان میں جا گھسا، ایک طالبعلم جاں بحق اور 2 شدید زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 8 دسمبر 2021
پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

پولیس نے ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا

اوکاڑہ میں ٹرالر بے قابو ہو کر دکان میں جا گھسا جس کے نتیجے میں ایک طالبعلم موقع پر جاں بحق جب کہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ میں حجرہ شاہ مقیم قصور روڈ پر ٹرالر بے قابو ہو کر دکان میں گھس گیا جس کی زد میں آکر ایک طالب علم موقع پر ہی جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ٹرالر کی زد میں آکر زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔