کپتان بابر اعظم نے بنگلادیش کے خلاف جیت کا راز بتا دیا

ویب ڈیسک  بدھ 8 دسمبر 2021
کوشش کرتا ہوں اپنے کھلاڑیوں کا رول واضح کرکے انہیں اعتماد دوں، کپتان - فوٹو:فائل

کوشش کرتا ہوں اپنے کھلاڑیوں کا رول واضح کرکے انہیں اعتماد دوں، کپتان - فوٹو:فائل

ڈھاکا: پاکستان ٹیم کرکٹ کے کپتان بابر اعظم نے جیت کا کریڈٹ ٹیم ورک کو قرار دیا ہے۔

بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچ سیریز اپنے نام کرنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کوشش کرتا ہوں اپنے کھلاڑیوں کا رول واضح کرکے انہیں اعتماد دوں، کھلاڑیوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ دونوں سیریز میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ جب سب ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ٹیم آگے بڑھتی ہے، مجھے فخر ہے کہ میرے پاس اتنی اچھی ٹیم ہے، دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنا غیر معمولی ہے، ٹیسٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ساجد خان کا اسپیل تھا، ساجد خان کی 8 وکٹوں سے ہمیں مومنٹم ملا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی  نے صبح جلد وکٹیں لیں، دونوں فاسٹ بولرز کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، جیت کے لیے مائنڈ سیٹ کلئیر رکھنا پڑتا ہے، انڈر 19 اور فرسٹ کلاس میں بولنگ کرتا رہا ہوں، انٹر نیشنل کرکٹ میں آج پہلی مرتبہ بولنگ کی، اپنی بولنگ پر وکٹ حاصل کرنے کو بہت انجوائے کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔