اسلام آباد میں پلاسٹک سے ملکی تاریخ کی پہلی سڑک تعمیر کردی گئی

ویب ڈیسک  بدھ 8 دسمبر 2021
زرتاج گل نے پلاسٹک سے بننے والی سڑک کی تصاویر شیئر کردیں - فوٹو:ٹوئٹر

زرتاج گل نے پلاسٹک سے بننے والی سڑک کی تصاویر شیئر کردیں - فوٹو:ٹوئٹر

 اسلام آباد: دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک کے ذریعے ملکی تاریخ کی پہلی سڑک بنا دی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اسلام آباد میں پلاسٹک سے بننے والی ملک کی پہلی سڑک کی تصاویر شیئر کردیں۔

وزیر مملکت زرتاج گل نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ اس سڑک کی تعمیر میں 8 سے 10 ٹن استعمال شدہ پلاسٹک استعمال کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔