وزیراعظم کا سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر کا نوٹس

ویب ڈیسک  بدھ 8 دسمبر 2021
وزیراعظم نے افسران کی رپورٹس بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردیں  (فوٹو : فائل)

وزیراعظم نے افسران کی رپورٹس بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردیں (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹس بروقت مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کے روکنے کے باوجود وزیراعظم کا پشاور کا دورہ

سرکاری افسران کی کارکردگی جائزہ رپورٹس میں تاخیر پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی سیکریٹریز، چیف سیکرٹریز اور اداروں کے سربراہان کو خصوصی خط لکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سماجی تحفظ پروگرام کا اجرا

خط میں کہا گیا ہے کہ 2022 سے وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، سیکرٹریز، چیف سیکرٹریز اور اداروں کے سربراہان کو رپورٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنانا ہوگی،ہر وزارت، ڈویژن کو ہر سال اپریل کے پہلے ہفتے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنا ہوگا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو افسران کی سالانہ جائزہ رپورٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔