جعلی کورونا سرٹیفیکٹ بنوانے والے شہری کی بیوی اور 3 بچوں کو قتل کے بعد خودکشی

ویب ڈیسک  بدھ 8 دسمبر 2021
بچوں کی عمریں 10، 8 اور 4 سال تھی، فوٹو: فائل

بچوں کی عمریں 10، 8 اور 4 سال تھی، فوٹو: فائل

برلن: جرمنی میں جعلی کورونا سرٹیفیکٹ بنوانے والے ایک شخص نے اپنی بیوی اور تین چھوٹے بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں ایک 40 سالہ شخص نے اپنی بیوی اور تین کم سن بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

مذکورہ شخص نے کورونا کا جعلی سرٹیفیکٹ بنوایا تھا جس کا ان کے باس کو پتہ چل گیا تھا اور وہ اس بات پر خوف زدہ تھا کہ جعلسازی کا پتہ چلنے پر اس کے بچے چھین لیے جائیں گے۔

پولیس کو ملنے والے خودکشی نوٹ پر اُس شخص نے لکھا تھا کہ بیوی کے لیے ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ جعلی بنایا تھا جس کا آجر کو پتہ چل گیا تھا اور مجھے خوف ہے کہ وہ ہمیں گرفتار کروادے گا۔

واضح رہے کہ جرمنی میں اس وقت کورونا وائرس کی چوتھی لہر کو روکنے کے لیے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں جس میں ملازمین پر ویکسین شدہ ہونے، کورونا سے صحت یابی یا کورونا ٹیسٹ منفی جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔