- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
حکومت نے افغانستان کی امداد کیلیے ’افغانستان ریلیف فنڈ‘ قائم کردیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افغانستان کی امداد کے لیے ’افغانستان ریلیف فنڈ‘ قائم کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک آف پاکستان کی تمام برانچز میں افغانستان ریلیف فنڈ کے لیے عطیات وصول اور جمع کئے جائیں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اس فنڈ کے قیام کا بنیادی مقصد افغانستان میں انسانی بنیادوں پر فوری امداد فراہم کرنا ہے مذکورہ بینکوں کی برانچز میں ملکی و غیرملکی عطیات جمع کیے جائیں گے، بیرون ممالک میں قائم پاکستانی مشن و سفارتخانے اور دیگر ممالک بھی اس فنڈ کے لیے عطیات اسٹیٹ بینک کو بھجوا سکیں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق افغانستان ریلیف فنڈ کے لیے ملنے والے تمام عطیات اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں حکومت پاکستان کے پبلک اکاونٹس جی 12 (اسپیشل ڈیپاذٹ فنڈ)، جی 121 (ریلیف فنڈز) اور جی 12163 افغانستان ریلیف فنڈ میں جمع ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔