کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ویب ڈیسک  بدھ 8 دسمبر 2021
زلزلے کے جھٹکے رات 10 بج کر 16 منٹ پر محسوس کئے گئے  فوٹو: فائل

زلزلے کے جھٹکے رات 10 بج کر 16 منٹ پر محسوس کئے گئے فوٹو: فائل

 کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے ملیر، صدر، شاہ فیصل کالونی، گلشن حدید، قائدآباد ، گلستان جوہر ، پہلوان گوٹھ، سعدی ٹاون، گلشن حدید اور گڈاپ میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے سے ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات 10 بج کر 16 منٹ پر محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلومیٹر شمال میں تھا، جب کہ اس کی گہرائی 15 کلومیٹر اور شدت ریکٹر اسکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔