سردی کی شدت میں اضافہ، تیز ہوائیں چلیں گی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 9 دسمبر 2021
چندروز میں شہر پر بلوچستان کی شمالی ہوائیں غالب رہیں گی،درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری کے درمیان کم رہے گا (فوٹو: فائل)

چندروز میں شہر پر بلوچستان کی شمالی ہوائیں غالب رہیں گی،درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری کے درمیان کم رہے گا (فوٹو: فائل)

کراچی: شہر کے درجہ حرارت میں کمی کے سبب صبح اور رات کے اوقات میں ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا جب کہ اگلے چندرروز کے دوران پارہ مذید گرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے،مجموعی درجہ حرارت میں کمی ہونے کی توقع ہے۔

آج(جمعرات) کو درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے،جمعے کو کم سے کم پارہ 12 سے 14 ڈگری رہنے کی توقع ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، آئندہ چندروز کے دوران شہر پر بلوچستان کی شمالی اور شمال مشرقی ہوائیں غالب رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 14 اور زیادہ سے زیادہ 28.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،صبح کے وقت نمی کا تناسب 45 اور شام کے وقت 26 فیصد رہا،بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔