سعودی عرب،خوبصورتی کے لئے انجکشن کیوں لگائے؟ 40اونٹ مقابلہ حسن سے باہر

ویب ڈیسک  جمعرات 9 دسمبر 2021
سعودی عرب میں کیمیل فیسٹول ایک ماہ جاری رہتا ہے:فوٹو:فائل

سعودی عرب میں کیمیل فیسٹول ایک ماہ جاری رہتا ہے:فوٹو:فائل

ریاض: سعودی عرب میں اونٹوں کے مشہورمقابلہ حسن میں اونٹوں کوخوبصورت بنانے کے لئے خصوصی انجکشن استعمال کرنے پر40 سے زائد اونٹوں کو نااہل قراردے دیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز کیمیل فیسٹول میں حکام نے کریک ڈاؤن کیا اوراونٹوں کوجھریاں دورکرنے والے بوٹوکس انجکشن لگانے، فیس لفٹ اوردیگرچھوٹی موٹی سرجری پر40 سے زائد اونٹوں کو مقابلے کے لئے نااہل قراردے دیا۔

سعودی عرب میں اونٹوں کو پرکشش اورخوبصورت بنانے کے لئے مصنوعی چیزیں استعمال کرنے پرسخت پابندی عائد ہے۔

اونٹوں کے مقابلہ حسن میں اونٹ کوفاتح قراردینے کے لئے اس کا سر،گردن، کوہان اورقد وغیرہ دیکھا جاتا ہے۔ اونٹوں کے مقابلہ حسن جیتنے والے اونٹ کو66ملین ڈالرکا انعام ملتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔