راولپنڈی میں اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں سرکاری طور پر اضافہ کردیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 9 دسمبر 2021
 ڈپٹی کمشنر نے نئی اضافہ شدہ قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔ فوٹو:فائل

ڈپٹی کمشنر نے نئی اضافہ شدہ قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: دالوں ،گوشت، دودھ ،روٹی کی سرکاری قیمتوں میں سرکاری طور پر اضافہ کردیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں سرکاری طور پر مہنگائی کا باقاعدہ اعتراف کر لیا گیا ہے، جس کا واضح ثبوت ہے کہ  شہر میں دالوں گوشت دودھ روٹی کی سرکاری قیمتوں میں سرکاری طور پر اضافہ کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر نے نئی اضافہ شدہ قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا، جب کہ مجسٹریٹوں کے عملہ کلرکوں پر قیمتیں چیک کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا موٹی 155 روپے، دال چنا باریک 140 روپے کلو، سفید چنا موٹا 200 روپے، سفید چنا باریک 185 روپے، دال مونگ 155 روپے، دال مسور 200 روپے، دال مسور باریک 220 روپے، دال ماش دھلی 260 روپے، دال ماش باریک 280 روپے، چاول 140 روپے، چاول ایری 70 روپے، دودھ 130 روپے لٹر، دھی 140 روپے، چھوٹا گوشت 1200 روپے، بڑا گوشت 600 روپے کلو، روٹی پتیری 10 روپے روٹی اور خمیری 13 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔