کترینہ اور وکی کوشل نے اپنی شادی میں شاندار انٹری کی تیاری کرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 9 دسمبر 2021
کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی کی تقریبات 3روزجاری ہیں:فوٹو:فائل

کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی کی تقریبات 3روزجاری ہیں:فوٹو:فائل

 ممبئی: کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی آج ہوگی۔ دلہا اوردلہن نےتقریب میں آنے کے لئے گرینڈ انٹری کی تیاری کرلی۔

بالی وڈ اسٹارکترینہ کیف اوراداکار وکی کوشل کی شادی کے چرچے میڈیا اورسوشل میڈیا پرہیں اوربالآخرآج وہ دن آگیا جب دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف خوبصورتی سے سجی روایتی ڈولی میں بیٹھ کر تقریب میں پہنچیں گی جبکہ وکی کوشل اپنی دلہنیا کولینے 7 سفید گھوڑوں کی بگھی میں آئیں گے۔

راجھستان کے شہر سوائی مادھوپور کے مشہورریزوٹ میں ہونے والی شادی کے تقریبات کا آغاز منگل کومہندی کی تقریب سے ہوا تھا اورگزشتہ رات ہلدی اورسنگیت کی تقریبات ہوئیں۔

کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی میں بالی وڈ کی کون کون سی مشہورشخصیات شریک ہوں گی اس بارے میں بھی سوشل میڈیا پرقیاس آرائیاں جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔