عدالت کی زوہیب حسن کو ہرجانہ کیس میں جواب جمع کرانے کی ہدایت

کورٹ رپورٹر  جمعرات 9 دسمبر 2021
عدالت نے زوہیب حسن کو سابق شوہر کیخلاف کسی قسم کا بیان دینے سے روک رکھا ہے۔ فوٹو: فائل

عدالت نے زوہیب حسن کو سابق شوہر کیخلاف کسی قسم کا بیان دینے سے روک رکھا ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نازیہ حسن کے سابق شوہر کی درخواست پر زوہیب حسن کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ہائیکورٹ میں معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر کی زوہیب حسن کیخلاف ایک ارب روپے کے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل کی عدم حاضری پر سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے ذوہیب حسن کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور ذوہیب حسن کو اس معاملے پر بیان دینے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع بھی کردی۔ عدالت نے زوہیب حسن کو سابق شوہر کیخلاف کسی قسم کا بیان دینے سے روک رکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔