- راولپنڈی؛ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے میں ملوث گروہ کا ملزم گرفتار
- بابراعظم نے ہارورڈ بزنس اسکول میں ہم جماعتوں کیساتھ تصویر شیئر کردی
- وزیراعظم کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات
- ان لینڈ ریونیو سروس ملازمین کی مراعات پر عملدرآمد کا فیصلہ
- پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 26 فیصد کی کمی
- آن لائن حاضری نہ لگانے والے اساتذہ کی تنخواہ روکنے کا حکم
- جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے شرپسند کے ہوش ربا انکشافات
- نئے بجٹ میں ویلتھ ٹیکس لگانے کی تجویز
- بونس شیئر اورغیر تقسیم شدہ منافع پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویز
- سندھ کا بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائیگا
- بجٹ؛ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کو طلب
- ’’دنیائے کرکٹ نے محمد آصف جیسا بالر کبھی نہیں دیکھا‘‘
- پاک فوج کا ٹرک بےقابو ہوکر دریائے نیلم میں گرگیا، 4جوان شہید
- آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا
- پاکستانی اسٹارز نے ٹی20 بلاسٹ کو چار چاند لگا دیے
- ڈیوڈ وارنر پاکستان کیخلاف الوداعی ٹیسٹ کھیلیں گے
- واٹس ایپ نے ایموجی کی بورڈ میں تبدیلی کر دی
- شہر میں رہنے والوں کا مضافاتی علاقوں میں جا بسنا نقصان دہ ہوسکتا ہے
- جسم پر 34 ٹیٹو کے ساتھ مشترکہ ریکارڈ بنانے والے دو مارول مداح
- آڈیو لیکس انکوائری کمیشن اور مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار
امریکی سینیٹرز کے وفد کی آرمی چیف سے ملاقات، ہر سطح پر سفارتی تعاون بڑھانے کا عہد

افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے عالمی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف - فوٹو:آئی ایس پی آر
راولپنڈی: امریکی سینیٹرز کے ایک وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سینیٹر اینگس کنگ کی سربراہی میں امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز اور انٹیلی جنس کمیٹیوں کے ارکان نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹر رچرڈ بر، سینیٹر جان کارنن اور سینیٹر بین ساسے بھی شامل تھے۔ مہمانوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں، علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا۔
ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی ممالک کے ساتھ باہمی، پرامن کثیرالجہتی اور دیرپا تعلقات چاہتا ہے، افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے عالمی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط عالمی تعاون درکار ہے۔
آرمی چیف نے آنے والے چیلنجز کے پیش نظر جیو پولیٹیکل اور سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں باہمی افہام و تفہیم کے لیے سینیٹرز کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔