بیٹے کی مایوں میں مریم نواز کی گانا گاتے انٹری، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 12 دسمبر 2021
مریم نواز ’یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں‘ گنگناتے ہوئے گھر میں داخل ہوئیں - فوٹو:ٹوئٹر

مریم نواز ’یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں‘ گنگناتے ہوئے گھر میں داخل ہوئیں - فوٹو:ٹوئٹر

 اسلام آباد: بیٹ کی مایوں میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گانا گاتے ہوئے انٹری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ اسلام آباد میں جاری ہے۔ جنید صفدر اور عائشہ کی مایوں میں دونوں خاندانوں کی بھرپور شرکت رہی جبکہ مریم نواز نے نغمہ بھی گنگنایا۔

جنید صفدر کی مایوں کا پروگرام ایک  فارم ہاؤس پر منعقد کیا گیا جبکہ عائشہ سیف الرحمان کی مایوں کا پروگرام سیف الرحمان کے چک شہزاد میں فارم ہاؤس پر منعقد کیا گیا۔ جنید صفدر اور اہل خانہ مہندی لیکر عائشہ سیف الرحمان کے گھر پہنچے۔ پروگرام میں مہمانوں اور شریف خاندان کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں حمزہ شہباز بھی اپنی فیملی کے ساتھ شریک ہوئے۔

مایوں کی تقریب میں مریم نواز نے جنید صفدر کو مایوں بیٹھایا اور شادی کے گانوں سے بھی خوب لطف اٹھایا۔ سارے پروگرام میں مریم نواز، جنید صفدر، کیپٹن (ر) صفدر گنگناتے نظر آئے۔ مریم نواز ’یہ پیلا جوڑا، یہ ہری ہری چوڑیاں‘ گنگناتے ہوئے گھر میں داخل ہوئیں۔ تقریب میں گھوڑوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص اور گلوکاروں نے بھی رنگ جمایا۔ برات 14 دسمبر کو رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ جنید صفدر اور عائشہ سیف الرحمان کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امراء میں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔