کمپیوٹر اور اسمارٹ فون کی مدد سے ڈپریشن دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سافٹ ویئر اور ایپس دماغی افسردگی اور ڈپریشن میں کمی میں معاون ثابت ہوتے ہیں


ویب ڈیسک December 14, 2021
ایک اہم سروے سے معلوم ہوا ہے کہ کمپیوٹر اور اسمارٹ فون کی بدولت ڈپریشن اور اینزائٹی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ فوٹو: فائل

BOGOTA, COLUMBIA: ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ دنیا کی بڑی آبادی ڈپریشن اور یاسیت کی شکار تھی تو کمپیوٹر سافٹ ویئراور اسمارٹ فون ایپس سے ان کی یہ کیفیت دور کرنے میں بڑی مدد ملی، اس سے کسی ماہر کے بغیر ڈپریشن دور کرنے کا ایک نیا طریقہ سامنے آیا ہے۔

امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن کے تحقیقی جرنل میں تازہ اشاعت کے مطابق دنیا بھر میں ٹیلی میڈیسن اور ریموٹ معالجے کی تحریک چل پڑی ہے۔ اس ضمن میں اسمارٹ فون اور کمپیوٹر پروگرام بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

ان ایپس کی بدولت متاثرہ مردوزن ویڈیو دیکھتے ہیں، مضامین پڑھنے اور ڈاکٹروں کی رائے سنتے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اسباق اور ماڈیولز سے مدد لیتے ہیں۔ دور بیٹھے ڈاکٹر مریض کی دماغی صحت کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔ زیادہ ضرورت کے تحت اصل ماہر ویڈیو پر آکر مریض سے بات چیت بھی کرتا ہے۔

اس سروے میں سائنسدانوں نے 83 مطالعات کا جائزہ لیا جن میں دماغی صحت اور ریموٹ علاج پر بحث کی گئی تھی۔ ان میں سے بعض مطالعے اور سروے 1990ء کے بھی ہیں جن میں مجموعی طور پر 15000 مریضوں نے حصہ لیا۔ ان میں بالغ افراد کی شرح 80 فیصد اور خواتین کی شرح 70 فیصد تک تھی۔

مجموعی طور پر ڈجیٹل ذرائع سے مریضوں کی یاسیت اور ڈپریشن میں واضح کمی دیکھی گئی۔ اس طرح یہ طریقہ بہت مؤثر ثابت ہوا ہے تاہم ماہرین نے ایپ اور پروگرام کو بہتر بنانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں