کنسرٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے پر عاطف اسلم شو چھوڑ کر چلے گئے

عاطف اسلم کے کنسرٹ چھوڑ کے جانے کی کئی مختلف وجوہات سامنے آرہی ہیں


ویب ڈیسک December 14, 2021
عاطف اسلم کے کنسرٹ چھوڑ کے جانے کی کئی مختلف وجوہات سامنے آرہی ہیں - فوٹو:ٹریبیون

لاہور: پاکستان کے عالمی شہریت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اپنے کنسرٹ میں خاتون کو ہراساں کیے جانے پر لائیو کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے۔

عاطف اسلم 2017ء میں میڈیا کی سرخیوں میں رہ چکے جب انہوں نے لائیو کنسرٹ کے دوران عورت کو ہراساں کرنے پر ایک آدمی کو اسٹیج پر بلالیا تھا۔ اگرچہ پاپ آئیکون کے اس احساس ذمہ داری اور بہادری کے کارنامے کو بجا طور پر سراہا گیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسے پریشان کن واقعات مستقل بنیادوں پر ہوتے رہتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات خبروں کی زینت تب ہی بنتے ہیں جب سلیبرٹی یا پھر متاثرہ فرد خود اس کے خلاف آواز اٹھائے۔



بالکل ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں بھی پیش آیا جب عاطف اسلم لوگوں کو ہراسانی سے بچانے کے لیے اپنا لائیو کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

عینی شاہدین کے بیانات میں عاطف اسلم کے کنسرٹ چھوڑ کے جانے کی کئی مختلف وجوہات سامنے آرہی ہیں۔ ایک عینی شاہد کے مطابق عاطف اسلم کے اوپر بوتلیں پھینکی گئیں جس کی وجہ سے کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خواتین کو وہاں موجود کچھ مردوں کی جانب سے ہراساں کیا گیا جس کی وجہ سے گلوکار کنسرٹ ادھورا چھوڑ گئے۔

کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر کنسرٹ کی انتظامیہ کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا۔ ایک عینی شاہد نے ٹوئیٹر پر لوگوں کو اس فوڈ فیسٹیول میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیسٹیول بالکل ہی بے ذائقہ اور بد نظمی کا شکار ہے۔ صارف نے مزید لکھا کہ یہ کیا کوئی محفوظ جگہ بچی ہے؟ عاطف اسلم کو بھی کنسرٹ ادھورا چھوڑ گیا کیونکہ وہ لوگوں کا رویہ برداشت نہیں کرسکا۔



ایک اور صارف نے بالکل ایسی ہی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج تک جتنے ایونٹس میں شرکت کی ہے یہ ان میں سب سے برا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں