کولمبیا کے ایئرپورٹ میں یکے بعد دیگرے 2 زوردار بم دھماکے

دھماکوں سے ایئرپورٹ اور آس پاس کا علاقہ گونج اُٹھا


ویب ڈیسک December 14, 2021
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، فوٹو: فائل

LONDON: کولمبیا کے ایئرپورٹ پر وقفے وقفے سے دو زوردار بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے شہر کوکوتا کے کامیلو ڈیزا ایئرپورٹ کے رن وے پر 2 زوردار بم دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ رن وے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار شامل ہیں جن کی شناخت ویلیم بارینو اور ڈیوڈ ریز کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں اہلکار باردوی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

ہلاک ہونے والا تیسرا شخص حملہ آور تھا تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ شہر کوکوتا وینزویلا کی سرحد کے قریب واقع ہے اور خدشہ ہے حملہ آور وینزویلا سے آیا ہو۔

کولمبیا کی وزرت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ حملہ آور ممکنہ طور باغی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جنھوں نے وینزویلا میں پناہ لے رکھی ہے تاہم وینزویلا سے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔

بم دھماکوں سے متعلق زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں تاہم بارودی سرنگوں کے ماہر پولیس اہلکاروں کی ہلاکت سے لگتا ہے کہ دھماکے بارودی سرنگوں کو ناکارہ بناتے ہوئے ہوں گے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں