صرف ویکسینٹڈ افراد تقریبات شاپنگ مالز اور ہوٹلز جاسکیں گے محکمہ داخلہ سندھ

اندرونی تقریبات میں 500 جبکہ بیرونی تقریبات میں 1 ہزار افراد کو شرکت کرنے کی اجازت ہوگی


ویب ڈیسک December 15, 2021
اندرونی تقریبات میں 500 جبکہ بیرونی تقریبات میں 1 ہزار افراد کو شرکت کرنے کی اجازت ہوگی - فوٹو:فائل

PARIS: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک کے حکومتی اقدامات، محکمہ داخلہ سندھ نے این سی او سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے حکمنامہ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ سندھ کے حکمنامے کے مطابق صرف ویکسینٹڈ افراد کو تقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی، شادی ہالز، شاپنگ مالز اور ہوٹلز میں صرف ویکسینٹد افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی، سانگھڑ اور سکھر میں اندرونی تقریبات میں 500 افراد کو شرکت کی اجازت جبکہ بیرونی تقریبات میں 1 ہزار افراد کو شرکت کرنے کی اجازت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں