کابل میں اتحادی فوج کے قافلے کے قریب خودکش حملہ، 2 امریکی شہری ہلاک

رائٹرز / اے ایف پی  پير 10 فروری 2014
 ہلاک ہونے والے دونوں افراد امریکی شہری تھے جو کہ نیٹو کے لیے کام کرتے تھے،برطانوی خبررساں ادارہ فوٹو: اے ایف پی

ہلاک ہونے والے دونوں افراد امریکی شہری تھے جو کہ نیٹو کے لیے کام کرتے تھے،برطانوی خبررساں ادارہ فوٹو: اے ایف پی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں اتحادی فوج کے قافلے کے قریب خودکش حملے میں نیٹو کے لیے کام کرنے والے 2 امریکی شہری ہلاک ہو گئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حملہ پل چرخی کے قریب کابل جیل کے قریب کیا گیا جس میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی نیٹو فوج کے قافلے کے قریب دھماکے سے اڑادی۔ دھماکے فوری بعد نیٹو اور افغان سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

حملے کے بعد نیٹو فوج کی جانب سے جاری بیان میں اپنے 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق تو کی گئی لیکن ان کی قومیت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ تاہم ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا  کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد امریکی شہری تھے جو کہ نیٹو کے لیے کام کرتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔