- محکمہ صحت سندھ کی محمد علی گوٹھ میں 18 اموات کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
- پنجاب اور کے پی کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا
- زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 3 ارب ڈالر کی کم ترین سطع پر آگئے
- فواد چوہدری کے ساتھ دہشت گرد جیسا سلوک اور جسمانی ریمانڈ دینا غلط ہے، عمران خان
- وزیراعظم سے آصف زرداری اورفضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا
- ایف آئی اے راولپنڈی کی ہنڈی حوالہ کیخلاف کارروائی؛غیرملکی کرنسی و سامان ضبط
- رضا ربانی کا حکومت کو فواد چوہدری کیخلاف بغاوت کی دفعات کے تحت کارروائی نہ کرنے کا مشورہ
- نئے مالی سال 24-2023 کے وفاقی بجٹ کا شیڈول جاری
- ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کی انکوائری کیلیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل
- پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم
- تحریک انصاف نے پنجاب میں افسران کی تعیناتی کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا
- امریکا میں گزشتہ 24 دنوں میں فائرنگ کے 39 واقعات میں 70 افراد ہلاک
- مریم نواز قومی ایئرلائن کی اکانومی کلاس سے وطن واپس پہنچیں گی
- سعودی عرب میں 40 لاکھ نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- خودکار ڈرون جو 45 کلوگرام وزن اٹھاکر 900 کلومیٹر دور تک پرواز کرسکتا ہے
- نیند کے دوران ایکنی ختم کرنے والا چاندی کا تکیہ
- مصالحوں سے بنی سب سے بڑی تصویر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- کراچی سمیت صوبے بھر کے پرائیوٹ اسکول صبح ساڑھے آٹھ بجے کھولنے کا حکم
- ق لیگ کی صدارت؛ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایک فریق کو گھر بیٹھنا ہوگا، طارق چیمہ
امریکی طوفانی بگولوں نے شکستہ گھر سے تصویر اٹھا کر 200 کلومیٹر دور پہنچادی

کینٹکی کے ہوائی بگولے نے ایک شکستہ گھر سے تصویر اٹھا کر اسے 200 کلومیٹر دور پہنچادیا۔ فوٹو: بشکریہ یوپی آئی
کینٹکی، امریکہ: چند روز قبل امریکی ریاست کینٹکی میں ایک سے زائد خوفناک طوفانی بگولوں ٹورنیڈو نے جہاں کاروں اور گھروں کو کھلونوں کی طرح اٹھا کر پٹخا وہیں ایک دلچسپ واقعہ یہ بھی پیش آیا ہے کہ ایک یادگار خاندانی تصویر اصل مقام سے 206 کلومیٹر دورملی۔
یہ تصویر کینٹکی کے شہر لوئی ویلی کے ایک شکستہ مکان سے اڑی اور اسے تیزا ہوا کا بگولہ اوہایو دریا کے پار لے گیا جہاں ہفتے کی صبح نیو البانی انڈیانا کی خاتون کیٹی پوسٹن کی کار کے شیشے پر چپک گئی۔ یہ تصویر بتارہی تھی کہ شہر کا کیا حال ہوا ہوگا۔
کیٹی نے اس تصویر کو دیکھا تو وہ بلیک اینڈ وائٹ تھی جس کی پشت پر دونام لکھے تھے اور 1942ء کی تاریخ تحریرتھی۔ تصویر میں خاتون کی گود میں ایک بچہ بیٹھا دکھائی دے رہا ہے۔ کیٹی کئی روز سے موسم پر نظر رکھے ہوئی تھیں اور وہ جان گئیں کہ شاید یہ تصویر ہوا کے دوش پر اڑ کر کہیں سے پہنچی ہے۔
انہوں نے فوری طور پر تصویر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرپوسٹ کردیا۔ اگلے تین گھنٹوں میں تصویر کے مالک اصلی خاندان کا پتا لگالیا گیا۔
کو سوازیل نامی ایک صارف نے کیٹی کی پوسٹ کے نیچے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے اہلِ خانہ کی ایک تصویر ہے جو ڈاسن اسپرنگز میں رہائش پذیر تھا۔ اب کیٹی خود اس تصویر کو واپس کرنے کے لیے اس گھر تک جائیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔