شام میں اسرائیلی فضائی حملہ، شامی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 16 دسمبر 2021
اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے جنوبی سرحدی علاقوں میں بمباری کی:فوٹو:فائل

اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے جنوبی سرحدی علاقوں میں بمباری کی:فوٹو:فائل

دمشق: شام میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ایک شامی فوجی ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبرایجنسی نے شامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے جنوبی علاقے میں میزائل حملہ کیا جس سے ایک شامی فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی طیاروں نے گولان کے علاقے میں بھی بمباری کی۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری سے بہت سی عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ شامی فورسزنے اسرائیلی کی جانب سے فائرکئے گئے متعدد میزائلوں کوہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔