خانیوال پی پی 206 میں ضمنی الیکشن ن لیگ کے امیدوار نے میدان مار لیا
مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد سلیم 47 ہزار 985 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے
کراچی:
پنجاب کے ضلع خانیوال پی پی 206 میں ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملسم لیگ (ن) کے رانا سلیم سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 182 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگئے جن کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد سلیم 47 ہزار 985 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پی ٹی آئی کے نورین نشاط ڈاہا 33 ہزار 875 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی کے سید واثق 15 ہزار 233 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آگئے۔
ضلع خانیوال سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی نشاط احمد ڈاہا انتقال کرگئے تھے جس کے باعث اس نشست پر ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اس نشست کے لیے رانا سلیم کو امیدوار بنایا گیا ہے جب کہ مرحوم کی بیوہ نورین نشاط ڈاہا نے ن لیگ کے پلیٹ فارم کے بجائے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ان نشست سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دی ہے۔
دریں اثنا ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر ن لیگ اور تحریک لبیک کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے کی بھی اطلاعات ہیں۔