اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 180 روپے سے کم ہوگئی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 16 دسمبر 2021
انٹر بینک میں ڈالر 177.98 روپے پر مستحکم رہا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 60 پیسے مہنگا ہوگیا (فوٹو : فائل)

انٹر بینک میں ڈالر 177.98 روپے پر مستحکم رہا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 60 پیسے مہنگا ہوگیا (فوٹو : فائل)

 کراچی: درآمدی شعبوں میں ڈیمانڈ محدود ہونے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر معمولی اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم جبکہ اوپن مارکیٹ میں 180 روپے سے نیچے آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر 178 روپے سے تجاوز کرگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے 177.98 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح  اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے کی کمی سے 179.90 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔