افغانستان نے پاکستان سے کینو منگانے پر عائد ڈیوٹی میں 70 فیصد کمی کردی

بزنس رپورٹر  جمعرات 16 دسمبر 2021
افغان حکومت نے پاکستان سے کینو اور دیگر رس بھرے پھلوں کی در آمد پر عائد ڈیوٹی 33 روپے کلو سے کم کرکے 10 روپے گرام کردی (فوٹو : فائل)

افغان حکومت نے پاکستان سے کینو اور دیگر رس بھرے پھلوں کی در آمد پر عائد ڈیوٹی 33 روپے کلو سے کم کرکے 10 روپے گرام کردی (فوٹو : فائل)

 کراچی: افغانستان نے پاکستان سے کینو منگانے پر عائد ڈیوٹی میں 70 فیصد کمی کردی جس سے پاکستان سے افغانستان جانے والے کینو کی مانگ میں اضافہ ہوجائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان سے کینو اور دیگر رس بھرے پھلوں کی در آمد پر عائد ڈیوٹی 33 روپے کلو گرام سے کم کرکے 10 روپے کلو گرام کردی۔

افغان حکومت کے اس فیصلہ کے نتیجے میں پاکستان سے افغانستان کو کینو اور دیگر رس بھرے پھلوں کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔