دو خواتین کا معروف امریکی اداکار پر جنسی استحصال کا الزام

الزامات جھوٹے ہیں، میں کبھی بھی لائن کراس نہیں کرتا، کرس ناتھ


ویب ڈیسک December 17, 2021
اداکار کرس ناتھ نے الزامات کی تردید کردی، فوتو: فائل

ISLAMABAD: عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکار کرس ناتھ پر دو خواتین نے 2004 اور 2015 میں جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکی میگزین دی ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق دو خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ معروف اداکار کرس ناتھ نے 2004 اور 2015 میں ان کا جنسی استحصال کیا تھا۔

امریکی میگزین نے مزید لکھا کہ اداکار پر جنسی استحصال کا الزام عائد کرنے والی خواتین کا نام پرائیوسی کی وجہ سے صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔

ایک خاتون جن کی اب عمر 40 سال ہوگئی ہے اور جن کا تعلق شوبز انڈسٹری سے بھی ہے نے بتایا کہ 2004 میں جب 22 سال کی تھی تو اداکار نے لاس اینجلس کے ایک اپارٹمنٹ میں جنسی استحصال کیا۔ جس کے بعد مجھے اسپتال جانا پڑا تھا۔

دوسری جانب معروف اداکار نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں نے مجھ پر الزام لگایا ہے جن سے ملاقات کو دہائیاں ہوگئی ہیں۔ یہ کہانیاں دس سال پہلے کی ہوں یا دس ماہ قبل کی جواب صرف ایک ہی ہے کہ ''نہیں''۔ میں کبھی بھی لائن کراس نہیں کرتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں