- عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا، وزیراعظم
- بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات جاری، 1584 امیدوار بلامقابلہ منتخب
- مجرم امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے شرکاء کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی، عمران خان
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
- 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناء
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا
- ٹائٹل کے قریب خالی ہاتھ رہنے پر کوہلی کو شائقین نے ’چوکلی‘ بنادیا
- ویسٹ انڈیز سے سیریز؛ ہتھیاروں کو تیز دھار بنانے کا ’عبوری‘ انتظام
- کیا بیساکھیوں کے سہارے یا آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی، شیخ رشید
- غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد
- حکومت نے چند درآمدی اشیا کی درآمد پر پابندی ختم کردی
- چیمپیئنز لیگ فائنل میں ریال میڈرڈ فاتح، لیورپول ٹرافی کے حصول میں ناکام
- پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
- امریکا میں پالتو کتے نے دنیا کے معمر ترین کتے کا اعزاز حاصل کرلیا
- جاپان میں ہارڈ ڈسک تباہ کرنے والی مشینیں مقبول
- انسانی جسم میں ازخود گھل کر ختم ہونے والا ’پیس میکر‘
- کیا بیوی کا ہمدرد ہونا زن مریدی ہے؟
- 2018 میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز کو نظرانداز کیا گیا، وزیراعظم
- نائیجیریا؛ گِرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک
- بہاولنگر میں خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
سندھ میں تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا معاملہ الجھ گیا، نیا نوٹی فکیشن جاری

(فوٹو : فائل)
کراچی: سندھ میں تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا معاملہ الجھ گیا، اسکولوں میں چھٹیاں دے دی گئیں تاہم محکمہ داخلہ سندھ نے سردیوں کی تعطیلات کا شیڈول دوبارہ مرتب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر بروز پیر سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ این سی او سی نے تین جنوری سے چھٹیاں دینے کی ہدایات دی ہیں۔ اب محکمہ داخلہ سندھ نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس میں چھٹیاں 20 دسمبر سے دینے کے بجائے تین جنوری سے کرنے کی بات کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے ہفتے کو تین نوٹی فکیشن جاری کیے ہیں جن میں ایک چھٹیوں کے حوالے سے ، دوسرا کرسمس پر کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کرنے اور تیسرا ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مسافروں کو کورونا ویکسین لگوانے کی مہم میں توسیع کے حوالے سے ہے۔
پہلے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کو ازسرنو مرتب کیا جائے، جنوری سے سردیوں کی چھٹیاں شروع کی جائیں۔ محکمہ داخلہ نے اپنی سفارشات این سی او سی کی ہدایت کے مطابق محکمہ اسکولز، کالجز اور جامعات کو ارسال کردی ہیں۔
دوسرے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جن افراد نے کورونا ویکسین لگوائی ہیں انہیں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی اجازت دی جائے، کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں تاکہ ہوا کا گزر ہوسکے، کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے، تمام گرجا گھروں کے اطراف میں موبائل ویکسین کھڑی کی جائیں تاکہ جن افراد کو ویکسین نہیں لگی انہیں ویکسین لگائی جاسکے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے تیسرے نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ این سی او سی کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی جاتی ہے کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کے تمام شعبوں میں 26 دسمبر تک بھرپور انداز میں کورونا ویکسین مہم چلائی جائے۔
سندھ میں اسکولوں کی چھٹیاں ہوچکیں، وفاق مداخلت نہ کرے، چیئرمین پرائیوٹ اسکولز
دوسری جانب چئیرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن حیدر علی نے سردی کی تعطیلات پر محکمہ داخلہ سندھ کے خط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں سردیوں کی چھٹیاں شروع ہو چکی ہیں، سندھ میں سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق 20 دسمبر سے یکم جنوری ہی تعطیلات ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام صوبے اپنے شیڈول کے تحت چھٹیاں کررہے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے سے تعطیلات کے مسئلے کو غیر ضروری طور پر طول دیا جارہا ہے، صوبائی معاملے پر وفاق کی مداخلت غیر ضروری ہے، وفاقی وزارت تعلیم غیر سنجیدہ اور قوت فیصلہ سے محروم ہے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ سردی کی تعطیلات ہر سال کا معاملہ ہے، کیا صوبے اس قابل نہیں کہ وہ خود اس کو طے کرسکیں؟ سندھ میں اسٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر تعطیلات طے کرچکی ہیں، وزیر تعلیم سندھ کسی دوسرے نوٹی فکیشن کو جاری ہونے سے رکوائیں، اسکولز، والدین اور اساتذہ اپنے پروگرام ترتیب دے چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔